تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کل31جنوری کھمم ضلع کا دورہ کریں
گے جہاں وہ بھکتا رام داس پروجیکٹ کو قوم کے نام کریں گے اور اس پروجیکٹ کے
ذریعہ پانی
بھی چھوڑیں گے ۔اس پروجیکٹ کو 11 ماہ کے اندر مکمل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔اس پروجیکٹ کے ذریعہ ضلع کی کئی ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا ۔